Masood InsightMasood Insight

الله کن لوگو ں کو ہدایت نہیں دیتا؟ (لاَ يَهْدِيهِمُ اللّهُ)

الله کن لوگو ں کو ہدایت نہیں دیتا؟ (لاَ يَهْدِيهِمُ اللّهُ)

مُؤَلِّف : ڈاکٹر مسعود طارق

1۔ جو جھوٹ سے معاملات انجام دے الله اس کو ہدایت نہیں دیتا۔

إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي مَنْ هُوَ مُسْرِفٌ كَذَّابٌ (28-40)

2۔ جو چالبازی کرکے خیانت کرے الله اس کو ہدایت نہیں دیتا۔

أَنَّ اللّهَ لاَ يَهْدِي كَيْدَ الْخَائِنِينَ (52-12)

3۔ جو الله کی آیات پر ایمان نہیں لاتے الله ان کو ہدایت نہیں دیتا۔

إِنَّ الَّذِينَ لاَ يُؤْمِنُونَ بِآيَاتِ اللّهِ لاَ يَهْدِيهِمُ اللّهُ (104-16)

4۔ جو حق کو چھوڑ کر جھوٹ کو اپنائے الله اس کو ہدایت نہیں دیتا۔ (3-39)

إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي مَنْ هُوَ كَاذِبٌ كَفَّارٌ (3-39)

5۔ حق کا انکار کرنے والے لوگوں کو الله ہدایت نہیں دیتا۔

اللّهَ لاَ يَهْدِي الْقَوْمَ الْكَافِرِينَ (107-16) (37-9) (264-2) (67-5)

6۔ ظلم کرنے والے لوگوں کو الله ہدایت نہیں دیتا۔

اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ (10-46) (50-28) (51-5) (86-3) (7-61) (5-62) (258-2) (109-9) (19-9) (144-6)

7۔ فاسق لوگوں کو الله ہدایت نہیں دیتا۔

اللّهُ لاَ يَهْدِي الْقَوْمَ الْفَاسِقِينَ (6-63) (80-9) (5-61) (24-9) (108-5)

8۔ الله جس کو گمراہ کردیتا ہے اس کو وہ ہدایت نہیں دیا کرتا۔

اللّهَ لاَ يَهْدِي مَن يُضِلُّ (37-16)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *