
خاندان / شُعُوْبًا ‘ برادری / قَبَـآئِلَ اور قوم کے بارے میں قرآن پاک کیا کہتا ھے؟
تاریخ: 23 دسمبر 2024
افراد / ذَکَرٍ وَّ اُنْثٰی کا مجموعہ گھر اور گھرانوں کا مجموعہ خاندان / شُعُوْبًا اور خاندانوں کا مجموعہ برادری / قَبَـآئِلَ اور برادریوں کا مجموعہ قوم کہلواتا ھے۔
1۔ افراد / ذَکَرٍ وَّ اُنْثٰی مل کر گھرانہ بناتے ھیں- گھرانے کا سربراہ عام طور پر باپ یا دادا ھوتا ھے۔ جو گھرانے کا سربراہ ھو اسکے نام سے ھی گھرانہ پہچانا جاتا ھے۔
2۔ گھرانے مل کر خاندان / شُعُوْبًا بناتے ھیں۔ خاندان / شُعُوْبًا کا سربراہ عام طور پر دادا یا پر دادا ھوتا ھے۔ جو خاندان / شُعُوْبًا کا سربراہ ھو اسکے نام سے ھی خاندان پہچانا جاتا ھے۔
3۔ خاندان / شُعُوْبًا مل کر برادری / قَبَـآئِلَ بناتے ھیں- برادری / قَبَـآئِلَ کا سربراہ برادری / قَبَـآئِلَ کے زیادہ تر خاندانوں / شُعُوْبًا کے سربراھوں میں عزت و احترام رکھنے والی شخصیت ھوتی ھے۔ برادری / قَبَـآئِلَ کا سربراہ برادری / قَبَـآئِلَ میں عزت و احترام کی وجہ سے دوسری برادریوں / قَبَـآئِلَ کے لیے اھم قرار پاتا ھے۔
4۔ برادریاں / قَبَـآئِلَ مل کر قوم بناتی ھیں۔ قوم کا سربراہ قوم کی زیادہ تر برادریوں / قَبَـآئِلَ کے سربراھوں میں عزت و احترام رکھنے والی شخصیت ھوتی ھے۔ قوم کا سربراہ قوم میں عزت و احترام کی وجہ سے دوسری قوموں کے لیے اھم قرار پاتا ھے۔
اچھے یا برے افراد / ذَکَرٍ وَّ اُنْثٰی ھر خاندان / شُعُوْبًا اور برادری / قَبَـآئِلَ اور قوم میں ھوتے ھیں۔ جوکہ افراد/ ذَکَرٍ وَّ اُنْثٰی میں اور خاندانوں / شُعُوْبًا میں اور برادریوں / قَبَـآئِلَ میں اور قوم میں اتفاق یا اختلاف پیدا کرتے رھتے ھیں۔
1۔ افراد/ ذَکَرٍ وَّ اُنْثٰی میں اور خاندانوں / شُعُوْبًا میں اتفاق یا اختلاف ذاتی نوعیت کا ھوتا ھے۔
گھر میں اختلاف گھر کے افراد/ ذَکَرٍ وَّ اُنْثٰی کی وجہ سے ھوتا ھے۔ اس لیے گھر میں ھونے والے اختلاف کو گھر کے افراد/ ذَکَرٍ وَّ اُنْثٰی گھر کی سطح پر ھی حل کرتے ھیں تاکہ گھر کی ذاتی نوعیت کی بات گھر تک ھی رھے۔
خاندان / شُعُوْبًا میں اختلاف خاندان / شُعُوْبًا کے گھرانوں کی وجہ سے ھوتا ھے۔ اس لیے خاندان / شُعُوْبًا میں ھونے والے اختلاف کو گھرانوں والے خاندان / شُعُوْبًا کی سطح پر ھی حل کرتے ھیں تاکہ خاندان / شُعُوْبًا کی ذاتی نوعیت کی بات خاندان / شُعُوْبًا تک ھی رھے۔
2۔ برادری / قَبَـآئِلَ میں اور قوم میں اتفاق یا اختلاف سماجی نوعیت کا ھوتا ھے۔
برادری / قَبَـآئِلَ میں اختلاف برادری / قَبَـآئِلَ کے خاندانوں / شُعُوْبًا کی وجہ سے ھوتا ھے۔ اس لیے برادری / قَبَـآئِلَ میں ھونے والے اختلاف کو خاندانوں / شُعُوْبًا والے برادری / قَبَـآئِلَ کی سطح پر ھی حل کرتے ھیں تاکہ برادری / قَبَـآئِلَ کی سماجی نوعیت کی بات برادری / قَبَـآئِلَ تک ھی رھے۔
3۔ قوم میں اتفاق یا اختلاف سیاسی نوعیت کا ھوتا ھے۔
قوم میں اختلاف قوم کی برادریوں / قَبَـآئِلَ کی وجہ سے ھوتا ھے۔ اس لیے قوم میں ھونے والے اختلاف کو برادریوں / قَبَـآئِلَ والے قوم کی سطح پر ھی حل کرتے ھیں تاکہ قوم کی سیاسی نوعیت کی بات قوم تک ھی رھے۔
خاندان / شُعُوْبًا اور برادری / قَبَـآئِلَ کے بارے میں قرآن پاک میں اللہ تبارک و تعالی کا ارشاد ھے کہ؛
يٰـاَيُّهَا النَّاسُ اِنَّا خَلَقْنٰـکُمْ مِّنْ ذَکَرٍ وَّ اُنْثٰی وَ جَعَلْنٰـکُمْ شُعُوْبًا وَّ قَبَـآئِلَ لِتَعَارَفُوْاؕ ۔ اِنَّ اَکْرَمَکُمْ عِنْدَ ﷲِ اَتْقٰكُمْؕ ۔ اِنَّ ﷲَ عَلِيْمٌ خَبِیْرٌ (13:49)
اے لوگو! ھم نے تمہیں مرد اور عورت سے پیدا کیا اور تمہارے خاندان اور قبیلے بنا دیے تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچان سکو۔ بیشک اللہ کے نزدیک تم میں زیادہ معزز وہ ھے جو متقی ھے۔ بیشک اللہ علم والا اور باخبر ھے۔ (13:49)
قوم کے بارے میں قرآن پاک میں اللہ تبارک و تعالی کا ارشاد ھے کہ؛
وَمَآ أَرۡسَلۡنَا مِن رَّسُولٍ إِلَّا بِلِسَانِ قَوۡمِهِۦ لِيُبَيِّنَ لَهُمۡۖ فَيُضِلُّ ٱللَّهُ مَن يَشَآءُ وَيَهۡدِي مَن يَشَآءُۚ وَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡحَكِيمُ (14:4)
ھم نے ھر رسول کو اس کی قوم کی زبان میں پیغام دے کر بھیجا تاکہ وہ انہیں واضح کرکے بتادے۔ پھر اللہ جسے چاھتا ھے گمراہ کرتا ھے اور جسے چاھتا ھے راہ دکھاتا ھے اور وھی زبردست اور حکمت والا ھے۔ (14:4)
قوم کے لیے زبان کے بنیادی عنصر کے علاوہ ثانوی عنصر کے طور پر مشترکہ زمین ‘ ثقافت اور تاریخ کا ھونا بھی لازم ھے۔
1۔ افراد/ ذَکَرٍ وَّ اُنْثٰی اور خاندان / شُعُوْبًا میں ذاتی نوعیت کا اختلاف ھوا کرتا ھے۔
2۔ برادری / قَبَـآئِلَ میں سماجی نوعیت کا اختلاف ھوا کرتا ھے۔
3۔ قوم میں سیاسی نوعیت کا اتفاق یا اختلاف ھوا کرتا ھے۔
4۔ قوموں کے درمیان سیاسی نوعیت کا اتفاق یا اختلاف ھوا کرتا ھے۔
سیاست کا مطلب اپنی قوم کے سماجی ‘ انتظامی ‘ معاشی ‘ اقتصادی معاملات ھیں۔
اپنی قوم کی سماجی ‘ انتظامی ‘ معاشی ‘ اقتصادی معاملات کی؛
1۔ خرابی کی وجوھات بتانے والا
2۔ خرابی بہتر کرنے کا پروگرام دینے والا
3۔ پروگرام پر عمل کرنے کا طریقہ بتانے والا
سیاستدان کہلاتا ھے۔
Leave a Reply