Masood InsightMasood Insight

پنجابی قوم کی بربادی کا سبب “پنجابی دانشور” ھیں

💢 پنجابی قوم کی بربادی کا سبب “پنجابی دانشور” ھیں 💢

تحریر: ڈاکٹر مسعود طارق

تاریخ: 30 اگست 2025

پنجابی قوم کی بربادی کا سبب سیاستدان ‘ سرکاری افسران ‘ فوجی ‘ صحافی ‘ صنعتکار ‘ تاجر ‘ زمیندار ‘ ڈاکٹر ‘ انجینئر ‘ وکیل ‘ بینکر یا عوام نہیں بلکہ “پنجابی دانشور” ھیں۔

پنجابی دانشور سات دھائیوں سے؛

1۔ پنجابیوں کو “نظریہ پاکستان” کے بجائے “دو قومی نظریہ” کا “جاگ” لگاتے آرھے ھیں۔

2۔ پنجابیوں کو “پنجابی قوم” کے بجائے “پاکستانی قوم” بنانے میں لگے رھتے ھیں۔

3۔ پنجابیوں کی زبان اور وادیء سندھ کی ثقافت کو اھمیت دینے کے بجائے اترپردیشیوں کی زبان اور گنگا جمنا کی ثقافت کو فروغ دینے کی جدوجہد کرتے رھتے ھیں۔

دراصل کسی بھی قوم کے لیے؛

1۔ دانشور ایسے ھی ھوتا ھے جیسے “دودھ کے لیے جاگ”۔

2۔ سیاستدان ‘ سرکاری افسران ‘ فوجی ‘ صحافی ‘ صنعتکار ‘ تاجر ‘ زمیندار ‘ ڈاکٹر ‘ انجینئر ‘ وکیل ‘ بینکر “دودھ میں مکھن” کی طرح ھوتے ھیں۔

3۔ عوام کی مثال “لسی” جیسی ھوتی ھے۔

مکھن اور لسی کے اچھا یا خراب ھونے کا دارومدار اچھے “جاگ” پر ھے۔

اچھے “جاگ” سے دودھ اچھا جمتا ھے۔ جس سے مکھن اور لسی بھی اچھے بنتے ھیں۔

خراب “جاگ” سے یا تو دودھ جمتا نہیں یا پھر خراب “جاگ” سے جمے دودھ سے بنائے جانے والے مکھن اور لسی کا معیار اچھا نہیں ھوتا۔

اس لیے “پنجابی دانشوروں” کے معیار کو بہتر کیے بغیر نہ تو پنجابی سیاستدانوں ‘ سرکاری افسروں ‘ فوجیوں ‘ صحافیوں ‘ صنعتکاروں ‘ تاجروں ‘ زمینداروں ‘ ڈاکٹروں ‘ انجینئروں ‘ وکیلوں ‘ بینکروں کے معیار کو بہتر کیا جا سکتا ھے اور نہ پنجابی قوم کو بربادی سے نکالا جا سکتا ھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *