
کیا ھندکو ‘ پوٹھوھاری ‘ پہاڑی ‘ ڈوگری بولنے والے پنجابی نہیں ھیں؟
تاریخ: 3 اکتوبر 2025
اکثر غیر پنجابیوں کو معلوم نہیں ھے کہ؛ ھندکو (ھندکو بولنے والوں کو ھزارہ وال ‘ کوھاٹی ‘ پشاوری بھی کہا جاتا ھے) پوٹھوھاری ‘ پنجابی زبان کے لہجے ھیں۔
بلکہ انہیں یہ بھی معلوم نہیں کہ؛ کشمیر میں پنجابی زبان کا لہجہ پہاڑی بولا جاتا ھے اور جموں میں پنجابی زبان کا لہجہ ڈوگری بولا جاتا ھے (ڈوگری بولنے والوں کو جموں وال بھی کہا جاتا ھے)
ھزارہ ‘ پوٹھوھار ‘ کشمیر ‘ جموں کے لوگوں کو غیر پنجابی لوگ پنجابی نہیں کہتے۔ بلکہ ھندکو / ھزارہ وال ‘ پوٹھوھاری ‘ کشمیری ‘ جموں وال کہتے ھیں۔
لیکن پنجابی زبان کے یہی لہجے بولنے والے لوگ جب غیر پنجابی کے علاقے میں جاتے ھیں تو غیر پنجابی ان کو ان کے علاقے کی نسبت سے پہچان نہیں پاتے اور ان کی بولی جانی والی زبان کو سن کر کہتے ھیں کہ؛ “یہ تو پنجابی ھے”۔
Leave a Reply