
زندگی میں 2 خاص الخاص 2 خاص 2 اھم 10 عام کردار ![]()
دسمبر 24 سن 2024
انسان کو زندگی میں رشتے ‘ ناطے ‘ واسطے اور رابطے کی بنیاد پر آپس میں کردار ادا کرنا پڑتا ھے۔
رشتے برقرار رکھنے پڑتے ھیں۔ ناطے نبھانے پڑتے ھیں۔ واسطے بنانے پڑتے ھیں۔ رابطے ھو جایا کرتے ھیں۔
رشتے کی بنیاد پر خاص الخاص کردار ادا کرنا پڑتا ھے۔
ناطے کی بنیاد پر خاص کردار ادا کرنا پڑتا ھے۔
واسطے کی بنیاد پر اھم کردار ادا کرنا پڑتا ھے۔
رابطے کی بنیاد پر عام کردار ادا کرنا پڑتا ھے۔
آپس میں کردار اچھا بھی ھوتا ھے اور برا بھی ھوتا ھے۔
اچھا کردار ادا کرنے کے لیے رشتے ‘ ناطے ‘ واسطے اور رابطے کی بنیاد پر آپس میں؛
(الف)۔ وقت اور وسائل خرچ کرنے پڑتے ھیں۔
(ب)۔ وقت اور وسائل دینے پڑتے ھیں۔
(پ)۔ صدقہ دینا پڑتا ھے۔
(ت)۔ حسنِ سلوک کرنا پڑتا ھے۔
زندگی میں رشتے کی بنیاد پر 2 خاص الخاص کردار ھوتے ھیں؛
والدین ھوتے ھیں (وَٰلِدَيْنِ)۔
(الف)۔ ان کے لیے اپنا وقت اور وسائل خرچ کرنا خیر کا کام ھے۔
(ب)۔ ان کے ساتھ حسنِ سلوک کرو۔
سگے بہن بھائی ھوتے ھیں (أو۟لوا۟ ٱلْأَرْحَمِ)۔
وہ آپس میں ایک دوسرے کے وقت اور وسائل کے زیادہ حق دار ھیں۔
زندگی میں ناطے کی بنیاد پر 2 خاص کردار ھوتے ھیں؛
جو راز و نیاز والے معاملات میں آپ کی رھنمائی کرتے ھوں (ٱلْقْرْبَىٰ)۔
(الف)۔ وہ آپ کے وقت اور وسائل کا حق رکھتے ھیں۔
(ب)۔ ان پر وقت اور وسائل خرچ کرنا خیر کا کام ھے۔
(پ)۔ ان کو وقت اور وسائل دینا نیک عمل ھے۔
(ت)۔ ان کے ساتھ حسنِ سلوک کرو۔
جو اپنا تن ‘ من ‘ دھن آپ کے سپرد کرتے ھیں (ٱلْيَتَـٰمَىٰ)۔
(الف)۔ ان پر وقت اور وسائل خرچ کرنا خیر کا کام ھے۔
(ب)۔ ان کو وقت اور وسائل دینا نیک عمل ھے۔
(پ)۔ ان کے ساتھ حسنِ سلوک کرو۔
زندگی میں واسطے کی بنیاد پر 2 اھم کردار ھوتے ھیں؛
جو آپ کے گھر میں رھتے ھیں / گھر آتے جاتے ھیں (ٱلْمَسَــكِينَ)۔
جو زندگی کے سفر میں آپ کا ساتھ دیتے ھیں / جو کاروبار میں تعاون کرتے ھیں (ٱبْنَ ٱلسَّبِيلِ)۔
(الف)۔ وہ آپ کے وقت اور وسائل کا حق رکھتے ھیں۔
(ب)۔ ان پر وقت اور وسائل خرچ کرنا خیر کا کام ھے۔
(پ)۔ ان کو وقت اور وسائل دینا نیک عمل ھے۔
(ت)۔ ان کو صدقہ دینا واجب ھے۔
(ث)۔ ان کے ساتھ حسنِ سلوک کرو۔
زندگی میں رابطے کی بنیاد پر 10 عام کردار ھوتے ھیں؛
![]()
جو مفکرین ھیں (فُقَرَآءِ)۔
ان کو صدقہ دینا واجب ھے۔
![]()
جو گھر میں رھنے / گھر میں آنے والوں کے لیے کام کرنے والے ھیں (ٱلْعَـٰمِلِينَ عَلَيْهَا)۔
ان کو صدقہ دینا واجب ھے۔
![]()
جن کے دلوں کو قابو کرنا ھو (ٱلْمُؤَلَّفَةِ قُلُوبُهُمْ)۔
ان کو صدقہ دینا واجب ھے۔
![]()
جو قرض میں جکڑے ھوں (ٱلْغَـٰرِمِينَ)۔
ان کو صدقہ دینا واجب ھے۔
![]()
جو محلے داری والے معاملات میں خیال رکھنے اور تعاون کرنے والے پڑوسی ھوں (ٱلْجَارِ ذِى ٱلْقُرْبَىٰ)۔
ان کے ساتھ حسنِ سلوک کرو۔
![]()
جو پہلو میں رھنے والے پڑوسی ھوں (ٱلْجَارِ ٱلْجُنُبِ)۔
ان کے ساتھ حسنِ سلوک کرو۔
![]()
جو پہلو میں بیٹھے ھوں (ٱلصَّاحِبِ بِٱلْجَنۢبِ)۔
ان کے ساتھ حسنِ سلوک کرو۔
![]()
جو ماتحت/ زیر دست ھوں (مَلَكَتْ أَيْمَـٰنُكُمْ)۔
ان کے ساتھ حسنِ سلوک کرو۔
![]()
جو آپ سے مدد مانگتے ھیں (ٱلسَّآئِلِينَ)۔
انہیں اپنا وقت اور وسائل دینا نیک عمل ھے۔
![]()
جو مصیبت میں مبتلا ھوں (فِى ٱلرِّقَابِ)۔
(الف)۔ انہیں اپنا وقت اور وسائل دینا نیک عمل ھے۔
(ب)۔ ان کو صدقہ دینا واجب ھے۔
انسان کو اپنا وقت گزارنے اور وسائل کو استعمال کرتے ھوئے دھیان رکھنا چاھیے کہ؟
آپ کے وقت اور وسائل کے لیے آپ کے أُو۟لُوا۟ ٱلْأَرْحَامِ زیادہ حق دار ھیں۔
آپ کے ٱلْقُرْبَىٰ ‘ ٱلْمَسَـٰكِينَ ‘ ٱبْنَ ٱلسَّبِيلِ کا حق ھے کہ آپ انہیں اپنا وقت اور وسائل دیں۔
آپ کا اپنے وَٰلِدَيْنِ ‘ ٱلْقُرْبَىٰ ‘ ٱلْيَتَـٰمَىٰ ‘ ٱلْمَسَـٰكِينَ ‘ ٱبْنَ ٱلسَّبِيلِ پر وقت اور وسائل خرچ کرنا خیر کا کام ھے۔
آپ کا آپ کے وَٰلِدَيْنِ ‘ ٱلْقُرْبَىٰ ‘ ٱلْيَتَـٰمَىٰ ‘ ٱلْمَسَـٰكِينَ ‘ ٱبْنَ ٱلسَّبِيلِ ‘ ٱلسَّآئِلِينَ ‘ فِى ٱلرِّقَابِ کو وقت اور وسائل دینا نیک کام ھے۔
آپ کا فُقَرَآءِ ‘ ٱلْمَسَـٰكِينَ ‘ ٱلْعَـٰمِلِينَ عَلَيْهَا ‘ ٱلْمُؤَلَّفَةِ قُلُوبُهُمْ ‘ فِى ٱلرِّقَابِ ‘ ٱلْغَـٰرِمِينَ ‘ سَبِيلِ ٱللَّهِ ‘ ٱبْنَ ٱلسَّبِيلِ کو صدقات دینا فرض ھے۔
آپ وَٰلِدَيْنِ ‘ ٱلْقُرْبَىٰ ‘ ٱلْيَتَـٰمَىٰ ‘ ٱلْمَسَـٰكِينَ ‘ ٱلْجَارِ ذِى ٱلْقُرْبَىٰ ‘ ٱلْجَارِ ٱلْجُنُبِ ‘ ٱلصَّاحِبِ بِٱلْجَنۢبِ ‘ ٱبْنَ ٱلسَّبِيلِ ‘ مَلَكَتْ أَيْمَـٰنُكُمْ کے ساتھ حسنِ سلوک کرو۔
قرآنی الفاظ سے مراد
أُو۟لُوا۟ ٱلْأَرْحَامِ = ایک رحم سے پیدا ھونے والے خونی رشتہ دار
ٱلْقُرْبَىٰ = آپ کے راز و نیاز والے معاملات میں رھنمائی کرنے والے لوگ
ٱلْمَسَـٰكِينَ = گھر میں رھنے والے/ گھر میں آنے جانے والے لوگ
ٱبْنَ ٱلسَّبِيلِ = زندگی کے سفر میں ساتھ دینے والے / کاروبار میں تعاون کرنے والے لوگ
ٱلْيَتَـٰمَىٰ = تن ‘ من ‘ دھن سپرد کرنے والے
ٱلسَّآئِلِينَ = مدد طلب کرنے والے
فِى ٱلرِّقَابِ = مصیبت میں مبتلا
فُقَرَآءِ = غور و فکر کرنے والے یا دانشور
ٱلْعَـٰمِلِينَ عَلَيْهَا = آپ کے گھر میں اور آپ کے گھر میں آنے جانے والے لوگوں کے لیے کام کرنے والے
ٱلْمُؤَلَّفَةِ قُلُوبُهُمْ = آپ نے جن کے دل قابو کرنے ھوں
ٱلْغَـٰرِمِينَ = قرض میں پھنسے ھوئے
سَبِيلِ ٱللَّهِ = الله کی راہ میں
ٱلْجَارِ ذِى ٱلْقُرْبَىٰ = محلے داری والے معاملات میں خیال و تعاون کرنے والے پڑوسی
ٱلْجَارِ ٱلْجُنُبِ = پہلو میں رھنے والے پڑوسی
ٱلصَّاحِبِ بِٱلْجَنۢبِ = جو پہلو میں بیٹھے ھوں
مَلَكَتْ أَيْمَـٰنُكُمْ = زیر دست
Leave a Reply