
پاکستان میں سیاست میں ناکامی کی وجوھات کیا ھوتی ھیں؟
تاریخ: 15 مئی 2025
دنیا کی 8 ارب کی آبادی میں کسی بھی شخص کی معلومات مکمل نہیں ھوتیں۔ بلکہ حکومتی اداروں تک کی معلومات بہت محدود ھوتی ھیں۔ معلومات کے بعد تجزیئے اور اندازے کا مرحلہ ھنر و حکمت کا محتاج ھوتا ھے۔
جبکہ انسان کا اپنا حلقہء احباب چند راز و نیاز اور چند سو دکھ سکھ و لین دین والے اور چند ھزار دعا سلام و جان پہچان والے افراد تک محدود ھوتا ھے۔ اس لیے اربوں لوگوں کی خواھشوں و منصوبوں اور کوششوں و کاوشوں سے انسان لاعلم رھتا ھے۔
سیاست کا مطلب عوام کے سماجی ‘ انتظامی ‘ معاشی ‘ اقتصادی معاملات ھیں۔ سماجی ‘ انتظامی ‘ معاشی ‘ اقتصادی معاملات کی خرابی کی وجوھات بتانا ‘ بہتر کرنے کا پروگرام دینا اور طریقہء کار بتانا جبکہ اقتدار حاصل کرکے عملدرآمد کرنا سیاست ھے۔
لیکن انسان صرف اپنے علم کی حد تک تجزیہء کرسکتا ھے اور تجربے کی حد تک اندازہ لگا سکتا ھے کہ؛ مخصوص علاقے میں حالات کیا ھیں اور کیا تبدیلی متوقع ھوسکتی ھے۔ جبکہ عام طور پر کسی بھی قوم میں سیاسی شعور رکھنے والے افراد کا تناسب؛
1۔ محلے / گاؤں کی سطح کا سیاسی شعور رکھنے والا دس میں ایک ھوتا ھے۔
2۔ بلاک / موضع کی سطح کا سیاسی شعور رکھنے والا ایک سو میں ایک ھوتا ھے۔
3۔ یونین کونسل کی سطح کا سیاسی شعور رکھنے والا ایک ھزار میں ایک ھوتا ھے۔
4۔ تحصیل کی سطح کا سیاسی شعور رکھنے والا دس ھزار میں ایک ھوتا ھے۔
5۔ ضلع کی سطح کا سیاسی شعور رکھنے والا پچاس ھزار میں ایک ھوتا ھے۔
6۔ ڈویژن کی سطح کا سیاسی شعور رکھنے والا ایک لاکھ میں ایک ھوتا ھے۔
7۔ صوبائی سطح کا سیاسی شعور رکھنے والا دس لاکھ میں ایک ھوتا ھے۔
8۔ قومی سطح کا سیاسی شعور رکھنے والا پچاس لاکھ میں ایک ھوتا ھے۔
9۔ بین الاقوامی سطح کا سیاسی شعور رکھنے والا ایک کروڑ میں ایک ھوتا ھے۔
ھر انسان کا سیاسی و سماجی ‘ انتظامی و کاروباری دائرہ محدود ‘ درمیانہ اور وسیع ھوتا ھے۔
1۔ محدود دائرہ یونین کونسل ‘ بلاک / موضع یا محلے/گاؤں کے دائرے تک ھوتا ھے۔
2۔ درمیانہ دائرہ ڈویژن ‘ ضلع یا تحصیل کے دائرے تک ھوتا ھے۔
3۔ وسیع دائرہ بین الاقوامی ‘ قومی یا صوبائی دائرے تک ھوتا ھے۔
پاکستان کی آبادی 25 کروڑ ھے۔ پاکستان میں افراد کے سیاسی شعور کی سطح کا جائزہ لیا جائے تو؛
1۔ محلے / گاؤں کی سطح کا سیاسی شعور رکھنے والے 25,000,000 ھوں گے۔
2۔ بلاک / موضع کی سطح کا سیاسی شعور رکھنے والے 2,500,000 ھوں گے۔
3۔ یونین کونسل کی سطح کا سیاسی شعور رکھنے والے 250,000 ھوں گے۔
4۔ تحصیل کی سطح کا سیاسی شعور رکھنے والے 25,000 ھوں گے۔
5۔ ضلع کی سطح کا سیاسی شعور رکھنے والے 5,000 ھوں گے۔
6۔ ڈویژن کی سطح کا سیاسی شعور رکھنے والے 2,500 ھوں گے۔
7۔ صوبائی سطح کا سیاسی شعور رکھنے والے 250 ھوں گے۔
8۔ قومی سطح کا سیاسی شعور رکھنے والے 50 ھوں گے۔
9۔ بین الاقوامی سطح کا سیاسی شعور رکھنے والے 25 ھوں گے۔
پاکستان میں سیاستدانوں کا المیہ یہ ھے کہ؛
1۔ اپنے سیاسی شعور کا جائزہ لے کر اپنے سیاسی شعور کی سطح کی سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ھونے کے بجائے اپنے سیاسی شعور سے بلند تر سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ھوجاتے ھیں۔
اس لیے اپنا وقت بھی خراب کرتے ھیں اور سیاسی طور پر بھی ناکام رھتے ھیں۔ بلکہ اپنی گھریلو و کاروباری الجھنوں کا بھی شکار ھوجاتے ھیں۔
حالانکہ اپنے سیاسی شعور کے مطابق سیاسی سرگرمیوں میں مصروف رھتے تو سیاسی طور پر بھی کامیاب رھتے اور گھریلو و کاروباری الجھنوں کا شکار بھی نہ ھوتے۔
2۔ سیاسی شعور کو پرکھ کر سیاسی رھنماؤں کی قیادت میں سیاسی سرگرمیاں انجام دینے کے بجائے اپنے سیاسی شعور سے بلند تر سیاسی سرگرمیوں میں مصروف افراد کے سرمایہ دار ھونے کی وجہ سے ‘ اقتدار پر فائز افراد سے تعلقات ھونے کی وجہ سے ‘ رشتہ دار ھونے کی وجہ سے ‘ برادری کا ھونے کی وجہ سے یا دوست یار ھونے کی وجہ سے ‘ ان افراد کی قیادت کو قبول کرکے سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ھوجاتے ھیں۔
اس لیے اپنا وقت بھی خراب کرتے ھیں اور سیاسی طور پر بھی ناکام رھتے ھیں۔ بلکہ اپنی گھریلو و کاروباری الجھنوں کا بھی شکار ھوجاتے ھیں۔
حالانکہ سیاسی شعور کو پرکھنے کے بعد سیاسی رھنماؤں کی قیادت قبول کرتے اور سیاسی سرگرمیوں میں مصروف رھتے تو سیاسی طور پر بھی کامیاب رھتے اور گھریلو و کاروباری الجھنوں کا شکار بھی نہ ھوتے۔
Leave a Reply