
تاریخ: 9 جون 2025
دنیا کی 8 ارب آبادی میں سے زندگی بھر زیادہ سے زیادہ 100,000 افراد سے “جان پہچان” کی جاسکتی ھے اور دنیا کی 7 ارب 99 کروڑ 99 لاکھ آبادی “اجنبی” ھی رھتی ھے۔
100,000 “جان پہچان” والے افراد میں سے بھی زندگی بھر میں زیادہ سے زیادہ؛
1۔ 10,000 افراد سے “دعا سلام” کی جاسکتی ھے۔
2۔ 1,000 افراد سے “سنگت” کی جاسکتی ھے۔
3۔ 100 افراد کو “ساتھی” بنایا جاسکتا ھے۔
4۔ 10 افراد کو “سجݨ” بنایا جاسکتا ھے۔
5۔ ایک فرد کو “بیلی” بنایا جاسکتا ھے۔
(1)۔ “جان پہچان” اور “دعا سلام” والے عام لوگ ھوتے ھیں۔
ھر انسان کی زندگی میں “جان پہچان” والے لوگوں کے بعد سب سے زیادہ لوگ “دعا سلام” والے ھوتے ھیں۔
زندگی میں 100,000 “جان پہچان” والے افراد میں سے 10,000 افراد کے ساتھ بڑی مشکل سے “دعا سلام” والا واسطہ بنایا جاسکتا ھے۔
“جان پہچان” اور “دعا سلام” والوں کے ساتھ صرف جسمانی طور پر واسطہ پڑتا ھے۔ اس لیے ان کے مزاج اور مفاد کے بارے میں اچھی طرح سے جانکاری نہیں ھوتی۔
“جان پہچان” اور “دعا سلام” والوں کے ساتھ جب بات چیت کرنی پڑ جائے تو پھر ان کے ساتھ صرف “اخلاق” سے پیش آنا چاھیے۔
چُھوٹھے ھاسے ھسدے لوک
بھیت نہ دل دا دسدے لوک
چنگے وقت دے سنگی ساتھی
برے وقت توں نسدے لوک
(2)۔ “سنگی” اور “ساتھی” خاص لوگ ھوتے ھیں۔
ھر انسان کی زندگی میں “دعا سلام” والے لوگوں کے بعد سب سے زیادہ لوگ “سنگی” اور “ساتھی” ھوتے ھیں۔
زندگی میں 1,000 سنگیوں اور 100 ساتھیوں کے ساتھ بڑی مشکل سے ناطہ قائم رکھا جاسکتا ھے۔
“سنگیوں اور ساتھیوں” کے ساتھ نفس کی خواھش کی وجہ سے ناطہ ھوتا ھے۔ اس لیے ان کے مزاج اور مفاد کے بارے میں کچھ حد تک جانکاری ھوتی ھے۔
“سنگیوں اور ساتھیوں” کے ساتھ جب میل ملاقات کی جائے تو پھر ان کا “خیال” رکھنا چاھیے۔
سنگ کد چھٹیندے سنگیاں توں
سنگی جتنے وی دیوݨ دھکے
ھک گل تے لجی گل سڑیندے
ھک قول دے ھوندݨ پکے
(3)۔ “سجݨ” اور “بیلی” خاص الخاص لوگ ھوتے ھیں۔
ھر انسان کی زندگی میں سب سے کم لوگ “سجݨ” اور “بیلی” ھوتے ھیں۔
زندگی میں 10 سجݨوں اور 1 بیلی کے ساتھ بڑی مشکل سے رشتہ نبھایا جاسکتا ھے۔
“سجݨوں اور بیلی” کے ساتھ قلب کا رشتہ ھوتا ھے۔ اس لیے ان کے مزاج اور مفاد کے بارے میں اچھی طرح جانکاری ھوتی ھے۔
“سجݨوں اور بیلی” کے ساتھ رابطے میں رھنا چاھیے اور ان کی “خدمت” کرنی چاھیے۔
ربّا توں بیلی تے سب جگ بیلی
اݨ بیلی وی بیلی
سجݨاں باجھ محمد بخشا
سُنجی پئی حویلی
Leave a Reply