Masood InsightMasood Insight

زمین میں فتنہ کیسے برپا ہوتا ہے اور فَسَادٌ كَبِير کیوں مچتا ہے؟

مُؤَلِّف : ڈاکٹر مسعود طارق

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ! الله سے ڈرتے رہو اور صادق لوگوں کا ساتھ دو۔ (119-9) نیکی یہی نہیں ہے کہ تم اپنے چہرے مشرق کی طرف یا مغرب کی طرف کرلو بلکہ نیکی یہ ہے کہ الله پر اور آخرت کے دن پر اور فرشتوں پر اور کتاب پر اور نبیوں پر ایمان لاؤ۔ اور اس کی محبت میں قربت والے لوگوں کو اور یتیموں کو اور مسکینوں کو اور مسافروں کو مال دو۔ اور مانگنے والوں پر اور گردنوں کے چھڑانے میں خرچ کرو۔ اورصلاۃ قائم کرو اور زکوٰۃ دو۔ اور جب عہد کرلو تو اس کو پورا کرو۔ اور تنگدستی میں اور جسمانی تکلیف میں اور معرکہ کارزار کے وقت صبر کرو۔ یہی صادق لوگ ہیں۔ اور یہی متقی لوگ ہیں۔ (177-2)

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ! صبر کرو اور صبر پر قائم رہو اور آپس میں رابطہ رکھو اور الله سے ڈرتے رہو تاکہ تم کامیابی حاصل کرسکو۔ (200-3) اور چاہیے کہ تم میں سے ایسے لوگوں کی ایک جماعت رہے جو خَيْر کی طرف دعوت دیتے رہیں اور الْمَعْرُوف کا حکم دیں اور الْمُنكَر سے منع کریں اور درحقیقت یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں۔ (104-3) مومنوں کے لیے ان کے اپنے نفس پر نبی زیادہ حق دار ہے اور اس کی بیویاں اُن کی مائیں ہیں اور کتاب کے مطابق مومنوں اور مہاجروں کی نسبت خونی رشتہ دار آپس میں زیادہ حق دار ہیں سوائے اس کے کہ تم اپنے سرپرستوں کے ساتھ کوئی معروف فعل کرنا چاہو۔ یہ حکم کتاب میں لکھ دیا گیا ہے۔ (6-33)

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ! الله کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو اور جو تم میں سے أُوْلِي الأَمْر ہوں پھر اگر کسی چیز میں تمہارے درمیان تنازعہ ہوجائے تو الله اور رسول کے حکم کی طرف رجوع کرو اگر تم اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہو۔ اس طریقہء کار میں خَيْر ہے اور انجام کے لحاظ سے احسن ہے۔ (59-4) الله تم کو حکم دیتا ہے کہ تم امانت کو ان کے سپرد کرو جو اس کے اہل ہوں اور جب لوگوں میں فیصلہ کرو تو عدل کے ساتھ کرو۔ بیشک الله تم کو بہت ہی اچھا مشورہ دیتا ہے۔ بیشک الله سَمِيعًا بَصِير ہے۔ (58-4)

تمہارا دوست تو بس الله ہے اور اس کا رسول ہے اور وہ لوگ ہیں جو ایمان لائے جو صلاۃ قائم کرتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں اور وہ رَاكِعُون ہیں۔ (55-5) اور وہ لوگ جو ان کے بعد ایمان لائے اور انہوں نے ہجرت کی اور جنہوں نے تمہارے ساتھ مل کر جدوجہد کی سو وہ بھی تم میں سے ہیں مگر خونی رشتہ دار اللہ کی کتاب کے مطابق آپس میں زیادہ حق دار ہیں۔ بلاشبہ الله کو ہر چیز کا علم ہے۔ (75-8) 

وہ لوگ جو ایمان لائے اور ہجرت کی اور اپنے مال سے اور نفس سے اللہ کی راہ میں جدوجہد کی اور وہ لوگ جنہوں نے رہنے کے لیے جگہ دی اور ان کی مدد کی وہ لوگ آپس میں ایک دوسرے کے رفیق ہیں۔ (72-8) اور وہ لوگ جو کافر ہیں وہ آپس میں ایک دوسرے کے رفیق ہیں۔ اگر تم ہمارے احکام پر عمل نہ کرو گے تو زمین میں فتنہ برپا ہو جائے گا اور فَسَادٌ كَبِير مچے گا۔ (73-8) سو الله سے ڈرو اور آپس کے تعلقات درست کرلو اور اطاعت کرو الله کی اور اس کے رسول کی اگر تم مومن ہو۔ (1-8)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *