Masood InsightMasood Insight

پاکستان میں 2028 تک قوموں کی آپس میں “نئی سیاسی صف بندی” ھوگی۔

تحریر: ڈاکٹر مسعود طارق

تاریخ: 27 مئی 2025

سیاست سے مراد عوام کے سماجی اور معاشی جبکہ علاقے کے انتظامی اور اقتصادی معاملات ھوتے ھیں۔ سیاستدان کے لیے سماجی ‘ انتظامی ‘ معاشی ‘ اقتصادی مسائل کی وجہ ‘ مسائل کے حل ‘ مسائل کو حل کرنے کے طریقہء کار سے آگاھی ضروری ھوا کرتی ھے۔

ھر ملک میں وقت کے ساتھ “سیاست کی بساط” بدلتی رھتی ھے۔ اس لیے قوموں کے لیے بہتر یہ ھوتا ھے کہ “سیاست کی بدلتی بساط” پر نظر رکھی جائے۔ پاکستان کی داخلی ‘ علاقائی اور عالمی سطح کی “سیاسی بساط” کا جائزہ لیا جائے تو اندازہ ھوتا ھے کہ؛

1۔ بین الاقوامی سطح پر 2028 تک امریکہ اور چین کی صف بندی مکمل ھوچکی ھوگی۔ لیکن پاکستان کی Geopolitical Importance کی وجہ سے دونوں Super Powers پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کر رھی ھوں گی۔

2۔ علاقائی سطح پر 2028 تک ایران کے ساتھ پاکستان کے تعلقات بہتر ھو رھے ھوں گے۔ افغانستان کے ساتھ پاکستان سختی کر رھا ھوگا۔ بھارت کے شمال مغرب کی طرف خالصتان کے قیام کے بعد بھارت کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں بھارت کے وسطی شمال میں واقع گنگا جمنا تہذیب والے علاقوں سے علیحدہ ھونے کی تحریکیں چل رھی ھوں گی۔

3۔ داخلی سطح پر 2028 تک پاکستان میں پنجابی ‘ سندھی ‘ بلوچ ‘ براھوئی ‘ گجراتی ‘ راجستھانی ‘ ھندوستانی مھاجر ‘ پٹھان ‘ کوھستانی ‘ چترالی ‘ سواتی ‘ گلگتی بلتستانی ‘ (کشمیری ‘ ھندکو ‘ ڈیرہ والی کا شمار پنجابی قوم میں ھوتا ھے) قوموں کی آپس میں “نئی سیاسی صف بندی” ھو رھی ھوگی۔

4۔ پاکستان کے صوبوں کے درمیان فیڈریشن کے بجائے کنفیڈریشن کے تحت اختیارات کی منتقلی ھو رھی ھوگی۔ کنفیڈریشن کے تحت وفاق کے پاس صرف دفاع ‘ خارجہ اور بین الصوبائی امور کے محکمے ھوں گے۔

5۔ صوبائی سطح پر سماجی ‘ انتظامی ‘ معاشی ‘ اقتصادی معاملات کے اختیارات اور ذمہ داری صوبائی حکومت کی ھوگی۔ صوبوں میں ضلعی حکومتوں کو اختیارات کی منتقلی ھو چکی ھوگی۔ عوام کے سماجی اور معاشی جبکہ علاقے کے انتظامی اور اقتصادی معاملات بہتر طور پر انجام دینے والے صوبے اور ضلعے ترقی کر رھے ھوں گے۔

6۔ خالصتان کے قیام کی وجہ سے کشمیر کے بھی آزاد ھو جانے کی وجہ سے پاکستان ‘ خالصتان اور کشمیر کے درمیان کنفیڈریشن کی تیاری ھو رھی ھوگی۔

7۔ بین الاقوامی ‘ علاقائی ‘ داخلی سطح پر نئی سیاسی صف بندی” کرکے پاکستان 2028 تک Asian Tiger بن رھا ھوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *