Masood InsightMasood Insight

الله کن لوگوں کو پسند نہیں کرتا؟

الله کن لوگوں کو پسند نہیں کرتا؟

(اللَّهَ لَا يُحِبُّ)

مُؤَلِّف : ڈاکٹر مسعود طارق

01۔ الله پسند نہیں کرتا کہ کوئی کسی کو علانیہ برا کہے ماسوائے اس شخص کے جس پر ظلم ہوا ہو۔

(لاَّ يُحِبُّ اللّهُ الْجَهْرَ بِالسُّوَءِ مِنَ الْقَوْلِ إِلاَّ مَن ظُلِمَ) (148-4)

02۔ اسراف کرنے والوں کو الله پسند نہیں کرتا۔

(إِنَّهُ لاَ يُحِبُّ الْمُسْرِفِينَ) (31-7)

03۔ اترانے والوں کو الله پسند نہیں کرتا۔

(إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْفَرِحِينَ) (76-28)

04۔ فخر کرنے والے خود پسند کو الله پسند نہیں کرتا۔

(إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُورٍ) (36-4) (18-31) (23-57)

05۔ تکبر کرنے والوں کو الله پسند نہیں کرتا۔

(إِنَّهُ لاَ يُحِبُّ الْمُسْتَكْبِرِينَ) (23-16)

06۔ حد سے بڑھنے والوں کو الله پسند نہیں کرتا۔

(إِنَّ اللّهَ لاَ يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ) (55-7) (87-5) (190-2)

07۔ خیانت کرنے والوں کو الله پسند نہیں کرتا۔

(إِنَّ اللّهَ لاَ يُحِبُّ الخَائِنِينَ) (58-8)

08۔ گناہگار کی اعانت کرنے والے کو الله پسند نہیں کرتا۔

(إِنَّ اللّهَ لاَ يُحِبُّ مَن كَانَ خَوَّانًا أَثِيمًا) (107-4)

09۔ کفر کرنے والے کی اعانت کرنے والے کو الله پسند نہیں کرتا۔

( إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ خَوَّانٍ كَفُورٍ) (38-22)

10۔ کفر والا گناہ کرنے والے کو الله پسند نہیں کرتا۔

( اللّهُ لاَ يُحِبُّ كُلَّ كَفَّارٍ أَثِيمٍ) (276-2)

11۔ کافروں کو الله پسند نہیں کرتا۔

(اللّهَ لاَ يُحِبُّ الْكَافِرِينَ) (45-30) (32-3)

12۔ ظالموں کو الله پسند نہیں کرتا۔

(اللّهُ لاَ يُحِبُّ الظَّالِمِينَ) (40-42) (140-3) (57-3)

13۔ فساد کرنے والوں کو الله پسند نہیں کرتا۔

(إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْمُفْسِدِينَ) (77-28)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *