
الله کن لوگوں سے محبت کرتا ہے؟ (اللّهُ يُحِبُّ)
1۔ پاک رہنے والوں سے الله محبت کرتا ہے۔
(اللّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ) (108-9)
2۔ توبہ کرنے والوں اور پاک رہنے والوں سے الله محبت کرتا ہے۔
(اللّهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ) (222-2)
3۔ انصاف کرنے والوں سے الله محبت کرتا ہے۔
(اللَّهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ) (42-5) (9-49) (8-60)
4۔ صبر کرنے والوں سے الله محبت کرتا ہے۔
(اللّهُ يُحِبُّ الصَّابِرِينَ) (146-3)
5۔ تقویٰ اختیار کرنے والوں سے الله محبت کرتا ہے۔
(اللّهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِينَ) (76-3) (4-9) (7-9)
6۔ احسن کام کرنے والوں سے الله محبت کرتا ہے۔
(اللّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ) (93-5) (134-3) (148-3) (195-2)
7۔ الله محبت کرتا ہے ان لوگوں سے جو صف بستہ ہوکر اسکی راہ میں اسطرح جنگ کرتے ہیں کہ گویا وہ سیسہ پلائی دیوار ہیں۔
(اللَّهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِهِ صَفًّا) (4-61)
Leave a Reply