
تعصب کیا ھے؟ لسانی تعصب کیا ھے؟
تاریخ: 25 اگست 2025
لغت کے مطابق حقیقت ظاھر ھوجانے کے بعد بھی حق بات نہ ماننا یا کسی کی بے جا حمایت کرنا تعصب ھے۔ لسانی تعصب یہ ھے کہ؛ کسی اور علاقے کی زبان جیسے اترپردیش کی زبان کو کسی اور زبان بولنے والے علاقے جیسے بنگال ‘ پنجاب ‘ سندھ پر زبردستی نافذ کیا جائے۔ کیونکہ اس طرح لسانی طور پر اس مغلوب علاقے کی اپنی زبان کی آزادی مغلوب ھوتی ھے۔
لسانی تعصب یہ نہیں ھے کہ؛ ھم اپنی مادری زبان جیسے پنجابی یا سندھی کی اھمیت کو اس زبان بولنے والے علاقے پنجاب یا سندھ کے اندر اجاگر کریں۔ کیونکہ یہ زبانیں کئی ھزار سال سے اپنے اپنے علاقے میں بولی جا رھی ھیں۔
اگر آپ لکھنو میں بنگالی زبان نافذ کریں گے تو یہ لکھنو میں ھزاروں سال سے آباد انسانوں کی حق تلفی ھوگی۔ اس طرح اگر لکھنو کی زبان بنگال پر زبردستی نافذ کی جائے گی تو یہ بنگالی زبان بولنے والے انسانوں کی حق تلفی ھوگی۔
ھر زبان کو اس کے بولنے والے علاقے پر حکمرانی کا حق ھے۔ دنیا کے ایسے تمام ممالک جن میں ایک سے زیادہ زبانیں بولی جاتی ھیں مثلا بھارت ‘ سوئٹزرلینڈ ‘ بیلجیم وغیرہ میں ملک کی مقامی زبانوں کو اپنے اپنے علاقے کی سرکاری ‘ تعلیمی ‘ دفتری اور عدالتی زبان ھونے کے حقوق حاصل ھیں۔
ھمارے ملک پاکستان میں لسانی حقوق غصب کرنے کی سیاست اب ختم کرنی ھوگی۔ کیونکہ اپنی مادری زبان میں لکھنا ‘ پڑھنا اور بولنا ھر شخص کا بنیادی حق ھے۔ یہ لسانی حق بھی ھے اور انسانی حق بھی ھے۔ لیکن لسانی تعصب نہیں ھے۔
Leave a Reply