Masood InsightMasood Insight

ذاتی ‘ سماجی ‘ سیاسی معاملات کیسے حل کیے جاتے ھیں؟

ذاتی ‘ سماجی ‘ سیاسی معاملات کیسے حل کیے جاتے ھیں؟

تحریر: ڈاکٹر مسعود طارق

تاریخ: 28 اپریل 2025

انسانوں کے دنیاوی معاملات ذاتی اور گھریلو نوعیت کے بھی ھوتے ھیں۔ سماجی نوعیت کے بھی ھوتے ھیں۔ سیاسی نوعیت کے بھی ھوتے ھیں۔

ذاتی اور گھریلو معاملات گھرانے اور خاندان کی سطح پر حل کیے جاتے ھیں۔

سماجی معاملات برادری کی سطح پر حل کیے جاتے ھیں۔

سیاسی معاملات قوم کی سطح پر حل کیے جاتے ھیں۔

(1)۔ گھر

افراد مل کر گھر بناتے ھیں۔ گھر کا سربراہ گھر بنانے والا ھوتا ھے۔ گھر کے سربراہ کے نام سے ھی گھر پہچانا جاتا ھے۔

(2)۔ گھرانہ

گھر مل کر گھرانہ بناتے ھیں۔ گھرانے کا سربراہ باپ ھوتا ھے اور باپ کے انتقال کے بعد باپ کا وارث ھوتا ھے۔ گھرانے کے سربراہ کے نام سے ھی گھرانہ پہچانا جاتا ھے۔

(3)۔ خاندان

گھرانے مل کر خاندان بناتے ھیں۔ خاندان کا سربراہ دادا ھوتا ھے اور دادا کے انتقال کے بعد دادا کا وارث ھوتا ھے۔ خاندان کے سربراہ کے نام سے ھی خاندان پہچانا جاتا ھے۔

(4)۔ برادری

خاندان مل کر برادری بناتے ھیں۔ برادری کا سربراہ برادری کے زیادہ تر خاندانوں کے سربراھوں میں عزت و احترام رکھنے والی شخصیت ھوتی ھے۔ برادری کا سربراہ برادری میں عزت و احترام کی وجہ سے دوسری برادریوں کے لیے اھم قرار پاتا ھے۔

(5)۔ قوم

برادریاں مل کر قوم بناتی ھیں۔ قوم کا سربراہ قوم کی زیادہ تر برادریوں کے سربراھوں میں عزت و احترام رکھنے والی شخصیت ھوتی ھے۔ قوم کا سربراہ قوم میں عزت و احترام کی وجہ سے دوسری قوموں کے لیے اھم قرار پاتا ھے۔

نوٹ:-

جو گھر نہ بنا سکے ‘ اس سے گھرانہ کیا بننا۔ جو گھرانہ نہ بنا سکے ‘ اس سے خاندان کیا بننا۔ جو خاندان نہ بنا سکے ‘ اس سے برادری کیا بننی۔ جو برادری کا سربراہ نہ بن سکے ‘ اس نے قوم کا سربراہ کیا بننا۔

1۔ جو گھر کا وفادار نہ بن سکے ‘ اس نے گھرانے کا وفادار کیا بننا۔

2۔ جو گھرانے کا وفادار نہ بن سکے ‘ اس نے خاندان کا وفادار کیا بننا۔

3۔ جو خاندان کا وفادار نہ بن سکے ‘ اس نے برادری کا وفادار کیا بننا۔

4۔ جو برادری کا وفادار نہ بن سکے ‘ اس نے قوم کا وفادار کیا بننا۔

سیاست کا مقصد دنیا داری کے معاملات میں اپنی قوم کی سماجی عزت ‘ معاشی خوشحالی ‘ انتظامی بالادستی ‘ اقتصادی ترقی کے لیے حکمت عملی اختیار کرنا ھوتا ھے۔

سیاستدان وہ ھوتا ھے جسے؛ اپنی قوم کے سماجی ‘ معاشی ‘ انتظامی ‘ اقتصادی مسائل کی وجوھات سے آگاھی ھو اور ان کا حل آتا ھو۔ اس لیے سیاستدان قوم کے لیے حکمت عملی بناتے ھیں اور قوم کے لوگ اس حکمت عملی پر عمل کرتے ھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *