Masood InsightMasood Insight

“راجہ داھر” پنجابی اور سماٹ قوموں کا مشترکہ ھیرو ھے۔

“راجہ داھر” پنجابی اور سماٹ قوموں کا مشترکہ ھیرو ھے۔

تحریر: ڈاکٹر مسعود طارق

تاریخ: یکم ستمبر 2025

راجہ داھر کا والد “راجہ چچ” پنجابی تھا اور والدہ “رانی سوھنی” سماٹ تھی۔ اس لیے راجہ داھر کا والد راجہ چچ پنجابی قوم اور سماٹ قوم کے تاریخی ملاپ کا بانی ھے۔ جبکہ “راجہ داھر” پنجابی اور سماٹ قوموں کا مشترکہ ھیرو ھے۔

راجہ داھر آٹھویں صدی عیسوی میں سندھ کا حکمران تھا۔ وہ راجہ چچ کا سب سے چھوٹا بیٹا اور برھمن خاندان کا آخری حکمران تھا جو کشمیر کا رھنے والا پنجابی تھا اور کشمیر سے جاکر سندھ میں آباد ھوا تھا۔

سندھیانہ انسائیکلو پیڈیا کے مطابق مہا بھارت سے قبل کئی کشمیری برھمن خاندان سندھ آ کر آباد ھوئے۔ یہ پڑھا لکھا طبقہ تھا۔ سیاسی اثر و رسوخ حاصل کرنے کے بعد انہوں نے رائے گھرانے کی 184 سالہ حکومت کا خاتمہ کیا اور چچ پہلا برھمن بادشاہ بنا۔

تاریخی طور پر پنجاب اور موجودہ سندھ کے باشندے سندھی ھیں۔ سندھی بعد میں پنجابی قوم اور سماٹ قوم میں تقسیم ھوگئے۔ عربوں کے سندھ کی دھرتی پر آنے سے پہلے “وادئ سندھ” کے سماٹ اور پنجابی آپس میں پڑوسی ھونے کے علاوہ پیار و محبت سے بھی رھتے تھے۔

پنجابی اور سماٹ قوموں کے آپس میں پیار و محبت کا ثبوت یہ بھی ھے کہ؛ پڑوسی ھونے کے باوجود تاریخ میں کبھی بھی پنجابی قوم اور سماٹ قوم نے ایک دوسرے کے ساتھ جنگ نہیں کی۔

البتہ 712 میں محمد بن قاسم کی قیادت میں عربوں نے سندھ پر حملہ کرکے موجودہ سندھ میں “راجہ داھر” کی حکومت ختم کرکے موجودہ سندھ کی حکمرانی سنبھالنے کے بعد سماٹ سندھیوں پر حکمرانی کرنا شروع کردی۔

1783 میں کردستانی نژاد بلوچ نے بھی موجودہ سندھ پر قبضہ کرکے سندھ کی حکمرانی سنبھالنے کے بعد سماٹ سندھیوں پر حکمرانی کرنا شروع کردی۔

1947 میں پاکستان کے قیام کے بعد اترپردیش کے ھندوستانی مھاجروں نے بھی موجودہ سندھ کے شھری علاقوں پر قابض ھونے کے بعد موجودہ سندھ کے شھری علاقوں کی حکمرانی سنبھالنے کے بعد سماٹ سندھی ھندو کو موجودہ سندھ سے نکالنے کے بعد سماٹ سندھیوں پر حکمرانی کرنا شروع کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *