Masood InsightMasood Insight

پنجابیوں کو معلوم ھے کہ؛ پنجابیوں کو عرصہ دراز سے دھوتی والے ‘ پینڈو اور ڈھگے کہا جاتا رھا ھے۔

پنجابیوں کو معلوم ھے کہ؛ پنجابیوں کو عرصہ دراز سے دھوتی والے ‘ پینڈو اور ڈھگے کہا جاتا رھا ھے۔

تحریر: ڈاکٹر مسعود طارق

تاریخ: 28 اگست 2025

کراچی میں رھنے والے پنجابیوں کو 1980 کی دھائی کے آخری سالوں میں ھندوستانی مھاجروں کے جلسوں ‘ جلوسوں میں یہ نعرے سننا پڑتے تھے؛

1۔ کھینچ کے رکھو ‘ تان کے رکھو

دھوتی والوں کو ‘ باندھ کے رکھو

2۔ کھینچ کے رکھو ‘ تان کے رکھو

پینڈوؤ بستر ‘ باندھ کے رکھو

3۔ کھینچ کے رکھو ‘ تان کے رکھو

ڈھگو بستر ‘ باندھ کے رکھو

پنجابیوں کو معلوم ھے کہ؛ اردو بولنے والے ھندوستانی مھاجروں کی طرف سے ‘ پنجابیوں کو عرصہ دراز سے دھوتی والے ‘ پینڈو اور ڈھگے کہا جاتا رھا ھے۔ اس کے علاوہ بھی بہت کچھ کہا جاتا رھا ھے۔

اردو بولنے والے ھندوستانی مھاجروں کی طرف سے ‘ پنجابی قوم کی تذلیل و توھین اور ظلم و زیادتی کرنے پر ‘ حساب کتاب دے دیا جائے اور معافی تلافی کرنا شروع کردی جائے تو بہتر ھوگا۔ معافی تلافی کرنا اچھی بات ھوگی۔ کیونکہ؛

وہ جو لطف مجھ پہ تھے بیشتر

وہ کرم کہ تھا مرے حال پر

مجھے سب ھے یاد ذرا ذرا

تمہیں یاد ھو کہ نہ یاد ھو

کبھی بیٹھے سب میں جو روبرو

تو اشارتوں ھی سے گفتگو

وہ بیان شوق کا برملا

تمہیں یاد ھو کہ نہ یاد ھو

وہ بگڑنا وصل کی رات کا

وہ نہ ماننا کسی بات کا

وہ نہیں نہیں کی ھر آن ادا

تمہیں یاد ھو کہ نہ یاد ھو

دراصل جسم پر دھات سے لگائے گئے زخم مٹ جایا کرتے ھیں۔ لیکن زبان سے نشتر چلا کر دل پر لگائے گئے زخم نہیں مٹا کرتے۔

عیار و مکار قوموں کے افراد کا حربہ ھوتا ھے کہ؛

1۔ دھات سے جسم پر زخم نہ لگا کر جسم زخمی نہ کرکے پارسا بنے رھتے ھیں۔

2۔ زبان سے نشتر چلا کر دل زخمی کرکے ذھنی اذیت میں مبتلا کرتے رھتے ھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *