Masood InsightMasood Insight

پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 1-251 کے تحت پاکستان کی قومی زبان اردو نہیں ھے۔

تحریر: ڈاکٹر مسعود طارق

تاریخ: 4 جنوری 2026

پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 1-251 کے تحت اردو پاکستان کی قومی زبان نہیں بلکہ پاکستان کے وفاقی اداروں میں استعمال کے لیے دفتری زبان ھے۔

لیکن آئین کے آرٹیکل 2-251 کے تحت جب تک پاکستان کے وفاقی اداروں میں دفتری زبان کے طور پر اردو کو استعمال کرنے کا انتظام نہیں ھوتا۔ اس وقت تک پاکستان کے وفاقی اداروں میں استعمال کے لیے دفتری زبان انگریزی رھے گی۔

Article 251 National language.-(1) Urdu is a national language of Pakistan for official and other purposes.

Article 251 (2), the English language may be used for official purposes until arrangements are made for its replacement by Urdu.

چونکہ پاکستان کے وفاقی اداروں میں دفتری زبان کے طور پر اردو کو استعمال کرنے کا انتظام نہیں ھوسکا۔ اس لیے پاکستان کے وفاقی اداروں میں دفتری زبان ابھی تک انگریزی استعمال کی جاتی ھے۔

لہذا کہہ سکتے ھیں کہ؛ پاکستان کے آئین میں کاغذی طور پر پاکستان کے وفاقی اداروں میں استعمال کے لیے دفتری زبان اردو ھے اور عملی طور پر انگریزی زبان ھے۔

قومی زبان ‘ قوم کی زبان ھوتی ھے۔ افراد مل کر گھر ‘ گھر مل کر گھرانہ ‘ گھرانے مل کر برادری ‘ برادریاں مل کر قوم بنایا کرتی ھیں۔

پاکستان 12 قوموں کا ملک ھے۔

پاکستان کی 12 قومیں ھیں؛

01۔ پنجابی (کشمیری ‘ ھندکو ‘ ڈیرہ والی کا شمار پنجابی قوم میں ھوتا ھے)

02۔ سندھی

03۔ بلوچ

04۔ براھوئی

05۔ پٹھان

06۔ کوھستانی

07۔ چترالی

08۔ سواتی

09۔ گلگتی بلتستانی

10۔ راجستھانی

11۔ گجراتی

12۔ اردو بولنے والے ھندوستانی

پنجابی قوم پاکستان کی اکثریتی آبادی ھے۔ پاکستان کی %60 آبادی پنجابی ھے۔ اس لیے پاکستان کی سب سے بڑی قومی زبان پنجابی ھے۔ جبکہ پاکستان کی دیگر گیارہ قوموں کی زبانیں بھی قومی زبانیں ھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *